اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عوام نہ گھبرائے، ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت ہوگئی ، اب ان کیساتھ کیا کیا جائیگا؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عوام نہ گھبرائیں پریشانی کی بات نہیں ہے، ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت ہوگئی ہے ، اب ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

جس میں چیف سیکرٹری سید ممتازعلی شاہ، وزیر صحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہو،وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمدعمرو دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اوجھا کیمپس، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال ،گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔سیکرٹری صحت نے وزیر اعلی سندھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ جو 28 لوگوں کا گروپ تھا اس کو نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہوگیا ہے۔وزیراعلی نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…