اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے لال مسجد آپریشن کرتے ہوئے 9نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔ مقدمے میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف دفعہ 144 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کو شامل کیا گیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کو اسلحہ مولانا عبد العزیز نے حفاظت کے لئے فراہم کیا ہے۔مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے متن میں لکھا گیا ہے
کہ جب ہم نے ان سے اسلحہ کے بارے میں دریافت کیا تو ہمیں دھمکیاں دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان میں اسماعیل بلوچ، عمران بلوچ، ہارون، آفتاب، عبدالستار، شہزاد، مولانا یعقوب غازی، طارق عزیر اور مولانا ادریش شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے علما ء کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں اسلام آبا دمیں فرقہ وارانہ تعصب کو ہوا دینے کی سازش کر رہی ہیں اور معاملات حل نہیں ہونے دے رہیں ۔