جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بہت اچھا انسان ہے ، بھارتی صحافی ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کیخلاف مسلسل اکساتے رہےلیکن امریکی صدر نےوزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے بھارتی سرزمین پر ایک بار پھر پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک بھارت کو پھر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے ۔ ایسے موقعے پر بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف امریکی صدر کو بولنے کیلئے اکساتے رہے لیکن ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے

میرے بہت اچھے تعلقات ہیں ، وہ اچھے انسان ہیں ۔ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کیا اور قربانیاں دیں ہیں ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے مودی کیساتھ بات کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ثالثی کیلئے تیار ہوں ۔ کشمیر کے مسئلے پر مدد یا ثالثی جو ہوا وہ کروں گا۔ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر کام کر رہا ہے، کشمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے مسئلہ ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارتی دورے کے دوران ہندوستان کو تین ارب ڈالر کے فوجی اور جنگی آلات فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنے پہلی بھارتی دورے پر اہل خانہ اور دفاعی ماہرین کے ہمراہ پہنچے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دورے کے پہلے دن ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے سمیت وہاں ایک لاکھ افراد کے مجمع کو خطاب بھی کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی تعریف کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے ساتھ مل کر لڑ ریہیں۔دورے کے پہلے دن امریکی صدر کے دارالحکومت نئی دہلی کے دورے کے دوران ہزاروں افراد نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے بھی کیے

اور اس دوران جھڑپوں میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔انہوں نے دورے کے پہلے دن آگرا میں تاج محل کا بھی دورہ کیا اور ان کے دورے سے قبل تین صدیوں بعد پہلی بار تاج محل کی صفائی کرائی گئی تھی۔دورے کے دوسرے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ کا دورہ بھی کیا اور پھر نئی دہلی میں موجود حیدرآباد ہاؤس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے

ون آن ون ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگی آلات کے معاہدے سے متعلق اعلانات کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بھارتی دورے کے دوران نریندر مودی کی تعریفیں کرنے اور چین کو خطرہ قرار دینے کی باتیں کرنے کے بعد بھارت کو تین ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت، امریکا سے 3 ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور دیگر فوجی آلات خریدے گا۔امریکی صدر کے مطابق جنگی آلات کے معاہدے سمیت امریکا اور بھارت ایک بڑے تجارتی معاہدے پر بھی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت، امریکا سے میزائل ٹیکنالوجی سمیے 24 سی ہاک اور 6 اپاچے ہیلی کاپٹرز خریدے گا جن کی

مالیت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔امریکی صدر کے مطابق مذکورہ سودے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی نے بھی امریکی صدر کی تعریف کی اور بتایا کہ دونوں کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں اور ہر بار ان کے درمیان دونوں ممالک کی بہتری پر بات ہوئی۔بھارتی وزیر اعظم کے مطابق امریکا سے جنگی آلات کے معاہدے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…