ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا نواز شریف کو ضمانت میں توسیع دینے سے انکار ،جانتے ہیں مزید ضمانت کیلئےکیا شرط رکھ دی؟

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے انکار ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔

کابینہ کے اکثریتی ارکان نےنواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے حق میں رائے دی،بعض نے رائے دی کہ نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی صورت میں ضمانت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔خصوصی کمیٹی نے رائے دی کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر مطمئن نہیں کر پائے۔حکومتی کمیٹی نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی ہے،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنے اختیارات کو استعمال کریں اور نواز شریف کو واپس بلائیں۔نوازشریف کی سفارشات پر مبنی تحریری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس رپورٹ پر جو احکامات جاری کرے گا اس پر عمل ہو گا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کچھ دیر بعد نواز شریف کو ضمانت میں توسیع دینے یا دینے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…