پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کی تعریف ہضم نہ ہوئی یا پھر معاملہ کچھ اور ہے؟ نریندر مودی کے تمام حربے ناکام۔۔بھارتی شہری امریکی صدر کا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے،سٹیڈیم سنسان ہو گیا

datetime 24  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔ تاہم امریکی صدر کے خطاب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر پاکستان میں متعلق اعترافی بیان کے بعد کئی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ادھورا چھوڑا کر جارہے ہیں ۔ سوا ارب عوام کا سپرپاور ملک امریکی صدر کے استقبال کیلئے اسٹیڈیم بھرنے میں بھی ناکام نظر آیا، ویڈیو میں کئی جگہ ایسی ہیں جہاں کرسیاں خالی نظر آر ہی ہیں ۔ دریں اثنا اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کےموقع پر مغربی شہر احمد آباد میں اتر گئے ۔اس دورے کا مقصد بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تجارتی اختلافات کو بھلاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نیا رخ دینا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی امریکی صدر کا آٹھواں جبکہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے ہاڈی مودی تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی جسے نمستے ٹرمپ کا نام دیا گیا ۔اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ائیرفورس ون کے دروازے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم بھارت آنے کو تیار ہیں اور ہم راستے میں ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب سے ملاقات کریں گے۔

حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے لیے ڈیوٹی فری پروگرام منسوخ کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے امریکہ کی 28 مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔احمد آباد میں صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں

قیادت کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کے خطاب کے دوران ہی کئی بھارتی سٹیڈیم سے اٹھ کر جانے لگے،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کئی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ادھوارا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔سوا ارب آبادی کا ملک سپرپاور کے سربراہ کے استقبال کے لیے سٹیڈیم بھرنے میں ناکام رہا۔،کئی کرسیاں خالی نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…