اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی، مبینہ سابق اہلیہ نے نکاح نامہ بھی جھوٹا قرار دے دیا۔ دی نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ریکارڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اہلیہ کے ساتھ ہونے والے نکاح کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی بیوی سابقہ شوہر سے جا ملی۔تاہم فیصل واوڈا اور ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ خلع نامے کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جس پر ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔