بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی سرکارکے تبدیل ہونے کاوقت قریب ، سلیکٹڈوزیراعظم 6ماہ میں رجیکیٹڈ ہوجائیںگے،بلاو ل بھٹو زرداری کا دعویٰ

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعو یٰ کیا ہے کہ سلیکٹڈوزیراعظم چھ ماہ میں رجیکیٹڈ ہوجائیںگے،تبدیلی سرکارکے تبدیل ہونے کاوقت آرہاہے ان کاٹھیکہ پوراہوچکاہے، وسطی پنجاب کاعوامی رابطہ مہم اوکاڑہ سے مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع کیاجائے گا۔

وہ بلاول ہاؤس لاہورمیں اوکاڑہ کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔وفدکی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و قومی ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجادالحسن نے کی۔وفد میں شریک ایک رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وسطی پنجاب کاعوامی رابطہ مہم اوکاڑہ سے مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع کیاجائے گا۔اُنہوں نے کہاموجودہ حکومت میں مہنگائی کاجوسونامی آیاہواہے اُس میں حکومت خودڈوب جائے گی۔ اُنہوں نے کہاکہ پنجاب کے جیالے پرجوش ہیں،اپنامقام دوبارہ حاصل کریںگے ۔اُنہوں نے کہااپوزیشن لیڈرکی عوام کوضرورت ہوتی ہے لیکن اپوزیشن لیڈراپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک سے باہر ہیں۔ بلاول بھٹونے کارکنوں سے کہاکہ اس نااہل حکمرانوں سے غریب عوام کی جان چھڑانے کیلئے عوام سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں تاکہ نااہل حکومت عوام کی طاقت سے جلد فارغ کردی جائے۔ بلاول بھٹونے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے جس ملک کاوزیراعظم کرپٹ ہواُس ملک میں مہنگائی ہوتی ہے اب عمران خان بتائیں جو ملک میں مہنگائی کاطوفان آیاہواہے وہ وزیراعظم کے کرپٹ ہونے کاثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنا ہے توپہلے اپنے دائیں بائیں دیکھیں کہ کتنے سرکردہ ڈاکوآپ کے سائے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

جنہوں نے آٹاچینی کابحران پیداکرکے غریبوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹااوراُن سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیا۔موجودہ حکومت نے اٹھارہ ماہ میں عوام کوغربت افلاس کے سواکیادیاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم بھینسیں،مرغیاں،بکریاں،انڈے دے کرملک کی معیشت کوآسمان تک لے جائیں گے اب یہی ہماری معیشت ہوگی جس سے ہم دنیاکامقابلہ کریںگے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اُس کے اپنے بھی ساتھ چھوڑرہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ 2020عوام کاسال ہے یہ میچ عوام جیتیں گے حکمران بولڈاورفولڈہوجائیںگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…