اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر گر گئی جس کے نیچے دب کر 9 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔بونیر پولیس کے مطابق بامپوخہ کے علاقے میں گرنے والی پہاڑی کے نیچے 10 سے زائد
مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردی گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے لیس ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر بونیر روانہ کردی گئی ہیں۔