پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں کب تک شامل ہو جائیگا؟ عالمی بینک نے خوشخبری سنا دی

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30 کے دوران 7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ 2025-30 کے دوران معاشی شرح نمو میں7فیصد کے پائیدار اضافہ کیلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ کرنا ہوگا اور بالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح10فیصد رہی جس کو20 فیصد تک بڑھانا ہوگا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2047 تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس کی معیشت کا حجم 2کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…