ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سترہ ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے،عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بول گئے جس اسمبلی نے عثمان بزدار کو وزیراعلی منتخب کیا ۔

وزیراعلی پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیں،بزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں،بزدار صاحب کو آپ شاپنگ کرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلی بنایا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ سترہ ماہ میں عثمان بزدار نے شاپنگ کرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں سیکھا،گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے۔اوپر بڑا بزدار بیٹھا ہے نیچے چھوٹا بزدار بیٹھا ہے۔وفاق اور پنجاب میں دونوں بزدار کی کارکردگی ایک جیسی ہے،دو نکمے اور بے کار عمران خان اور عثمان بزدار بزدار صاحب شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کرنے کی بجائے اپنا منصوبہ شروع کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مظفر گڑھ میں طیب ادوان ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کرتے شرم آنی چاہیے۔عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے شہبازشریف ہسپتال نہیں بنا رہے،عمران خان اب کس منہ سے شہبازشریف کے شروع کردہ ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کررہے ہیں؟،خدا تعالی ہر کسی کو خدمت خلق کیلیے نہیں چنتے،کچھ کے مقدر میں صرف رسوائی ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…