پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہونگے ،آرمی چیف: شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے،پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا، یہ دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت تک کا سفر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ پیغام کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہو گئے ، 22 فروری2017ء کو ملک بھر آپریشن ردالفساد شروع کیا گیاجس کا مقصد ماضی کے آپریشنز کے دوران ملنے والی کامیابیوں کو تقویت دینا اور بلا تفریق دہشت گردوں کی ہر قسم کا خاتمہ کرناتھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے، سرحدوں کیدفاع کیلئے آپریشن ردالفساد کے پائیدار نتائج سامنے آئے۔

ٹیرارزم سے ٹوورزم تک سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی اور مالی نقصان سے ادا کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنا خون دے کر اس وطن کی آبیاری کی، ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، جس طرح انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی، وہ لائق تحسین ہے، انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…