اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چینی بحران: عمران خان کو بھیجی گئی رپورٹ میں  جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام شامل ہے یا نہیں؟پتہ چل گیا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ میں اور خسرو بختیار نہیں ہیں، وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بھی ہمارا نام نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )میرا نام چینی مافیا میں اس لیے لیتی ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں ان کا بت گرایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف پہلے بھی میرے خلاف بیان دے رہی تھی اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوتا اور خاص کر آٹے اور چینی سے متعلق اجلاسوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور نہ میں مشورے دیتا ہوں۔ میری یا میرے کسی رشتے دار کی کوئی آٹے کی فیکٹری نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حالیہ کریک ڈائون پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے سپلائی چین متاثر ہو۔ چینی یا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گنے کے کاشتکاروں کو رواں سال زیادہ رقم مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے کسی بھی اقدام سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوں وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم ہیں فیصلہ انہی کا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…