اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے نام سے امریکہ میں ادارہ چلنے کا انکشاف ، پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی
یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ۔صدر پی ٹی آئی امریکہ سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔”عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے“۔