منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

ایس ایس پی مفخر عدیل نے شہباز تتلا کا قتل کیسے کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے گھریلو ملازم عرفان کو بھی حراست میں  لے لیا گیا، عرفان اور مفخر عدیل کے دوست اسد بھٹی سے الگ لگ مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 12 روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے لا پتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

شہباز تتلا اور مفخر عدیل کے تیسرے ساتھی اسد بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ شہباز تتلا کو مفخر عدیل نے 7 فروری کو شراب میں گولیاں ملا کر دیں اور نیم بے ہوش شہباز تتلا کا تکیے کی مدد سے سانس بند کیا۔اسد بھٹی نے بیان دیا کہ 8 فروری کو مفخرعدیل کی جیپ فیروزپور روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھی گئی، تیزاب کے بڑے ڈرم سے مواد 2 چھوٹے ڈرموں میں ڈال کر جیپ میں رکھا گیا اور دونوں ڈرم روہی نالے میں بہائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی کے بتائے گئے وقت کی سیف سٹی کیمروں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔دوسری طرف انویسٹی گیشن ٹیم کی 2 دن سے فیروزپور روڈ نالہ پر شواہد کی تلاش جاری ہے، مفخرعدیل نے مبینہ طور پر کنکر پلی پر ڈرم خالی کیے، پولیس نے گزشتہ روز فرضی نمونہ جات نالے میں بہا کر دیکھے، فرضی نمونے بہانے سے اندازہ لگایا گیا کہ مبینہ لاش کی باقیات کہاں تک جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…