پیرس (این این آئی)ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے مطلوبہ تین ووٹ کی حمایت حاصل ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تاحال ووٹنگ نہیں ہوسکی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 14 اہداف پر نمایاں پیش رفت کی ،نیکٹا اور
صوبوں نے صوبائی سطح پر فلاحی تنظمیوں کی چانچ پڑتال مکمل کی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ۔ذرائع نے بتایاکہ فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔