ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف،پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا، نام فی الحال گرے لسٹ میں رہنے کا امکان

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرلیا ،پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا، نام فی الحال گرے لسٹ میں رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق چین، ملائشیا اور ترکی سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔

پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو قانون سازی، دیگراقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد کیخلاف عملی کاروائی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایاکہ چندہ جمع کرنے اور استعمال پر پابندی جبکہ اثاثے ضبط کیئے گئے، مشکوک ٹرانزیکشنز، کیش کوریئرز، ترسیلی نظام کی سخت نگرانی کی گئی ،غیر قانونی دولت، ویلیو ٹرانسفر سروسز کیخلاف قوانین سخت کئے گئے۔غیر منافع بخش تنظیموں، مالیاتی اداروں کی مکمل جانچ پڑتال نے یقین دہانی کرائی ۔ حکام نے بتایاکہ بعض گروپوں کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کے خطراک کا سدباب کیا، قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط میں بہتری آئی۔حکام نے بتایاکہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد سے متعلق یو این قراردادوں پر عمل درآمد کیا، کرنسی اور زیورات کی غیر قانونی ترسیل کیخلاف قوانین سخت کیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…