منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زرتاج گل میری بہن ہے ، حافظ حمد اللہ نے اپنی ویڈیو سے متعلق وزیر مملکت سے معافی لی

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بارے میں حافظ حمداللہ کی جانب سے نازیبا الفاظ کا معاملہ، زرتاج گل احتجاجاََ شو چھوڑ کر چلی گئیں،جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔

منگل کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل اور جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ شریک تھے زرتاج گل نے ان کی موجودگی میں پروگرام میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور چند روزقبل کی ویڈیو میں حافظ حمداللہ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان اتعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔تاہم بعد ازاں حافظ حمداللہ نے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی،سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو خاتون جہاں بھی موجود ہو وہ میری بہن ہے۔ میں اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…