لندن(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو برطرف کرنا ضروری، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اب بد دعائیں دے رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس حکومت میں فنانشنل ڈسپلن نام کی کوئی چیز نہیں۔حکومت کو ووٹ دینے والے رو رہے ہیں، بد دعائیں دے رہے ہیں،حکومت کو برطرف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی شخصیت کیخلاف
عدالتی فیصلہ آئے تو اس کے میڈیا میں بیانات پر پابندی نہیں ہونی چاہئے جس کو سزائے موت ہوتی ہے اس کے بھی بیان چلائے جاتے ہیں۔ بیانات پر پابندی بنیادی حقوق کیخلاف ہے۔میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت زیادہ اچھی نہیں ہے،دل کے سکین میں خطرناک قسم کی سرخ لکیریں سامنے آئی ہیں۔شریف خاندان نے بڑی صعوبتیں برداشت کیں ہیں،تاہم جو چکا اس پر رونے دھونے کے بجائے آگے بڑھنا چاہئے۔