اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظا میہ اورلال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکے مابین کشیدگی برقرار ،فریقین میں مصالحت کیلئے کوششیں جاری ،روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان شہدا فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ مسجد میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے،ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ سے بھی رابطہ کیا۔ پولیس نے لال مسجد کا سختی سے
محاصرہ کر رکھا ہے، منگل کو چوتھے روز بھی نمازیوں کو لال مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی،مولانا عبد العزیز،ان کی اہلیہ ام حسان اور اڑھائی سو طالبات لال مسجد میں موجود ہیں ،ذرا ئع نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ لال مسجد کے اکابرین نے لال مسجد میں رہنے کی ضد کی تو انتظا میہ پھر طاقت استعمال کر نے پر مجبور ہو جا ئے گی۔