پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ذخیرہ اندوزوں کی شامت ، وزیر اعظم نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کر لئے

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا ،شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کریگا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔

گندم ، پیاز ، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے ، گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے ، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے،گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے ۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، متعلقہ وفاقی سیکریٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخواہ کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا چینی کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردبدل کے پیش نظر کامرس ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کرے تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم ، پیاز ، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے ۔

اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی، صنعت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی ، دالوں و دیگر اشیائے ضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالے سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں۔وزیراعظم عمران خان سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف کرنے کے حوالے سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…