ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی وجہ بنی‘امریکی کانگریس کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

17  فروری‬‮  2020

واشنگٹن(آن لائن) امریکی کانگریس کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی پیشکش ممکنہ طور پر نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ وادی کے الحاق کی وجہ بنی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے لیے تیار کردہ رپورٹ میں کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کا کہنا تھا کہ 22 جولائی 2019 کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے کہا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھارتی پارلیمان میں تہلکہ مچ گیا تھا اور اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا تھا جس پر بھارتی حکومت حزب اختلاف کو یہ یقین دہانی کروانے پر مجبور ہوگئی تھی کہ نریندر مودی نے کبھی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی رہنما کا گرمجوشی سے استقبال، ان کی یہ خواہش کہ پاکستان امریکا کو افغانستان سے ’خود کو نکالنے‘ میں تعاون کرے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے امریکی حمایت جیسے عناصر نے مل کر بھارتی تجزیہ کاروں میں تشویش پیدا کی‘۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی رہنماؤں نے ‘دیکھا کہ واشنگٹن دوبارہ بھارت اور پاکستان کو تصوراتی طور پر جوڑ رہا ہے اور پاکستان کی اس طرح حمایت کررہا ہے کہ جس سے بھارتی مفادات کو نقصان پہنچے‘۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے دعوے نے بھارتی مبصرین کو دھچکا پہنچایا، جس میں سے کچھ نے نریندر مودی کے اعتماد کی حکمت پر سوال اٹھانا شروع کردیا تھا۔سی آر ایس کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ صورتحال بھی ممکنہ طور پر بھارت کی جانب سے اگست میں کشمیر کا الحاق کرنے کے اقدام کی وجہ بنی’۔

حالانکہ امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش کبھی واپس نہیں لی لیکن سخت بھارتی ردِ عمل نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی بیان جاری کرنے پر مجبور کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن اب بھی کشمیر کو ’دونوں فریقین کے درمیان گفتگو کے لیے باہمی مسئلہ سمجھتا ہے‘ اور ٹرمپ انتظامیہ ’اس سلسلے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے’۔چیئرمین آف ہاؤس فارن کمیٹی کے نمائندے ایلائٹ اینجل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کشمیر پر ’امریکا کے دیرینہ موقف‘ کی حمایت کو دہرایا ۔

اس بات پر زور دیا کہ پاک-بھارت مذاکرات کی وسعت اور رفتار باہمی عزم پر منحصر ہے جبکہ پاکستان سے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا۔6 ماہ میں کشمیر سے متعلق اپنی دوسری رپورٹ میں سی آر ایس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں بہت سے افراد مودی حکومت کی جانب سے ’کشمیر کے تنازع کو بیرونی دہشت گردی کے پیچھے چھپانے‘ سے اتفاق نہیں کرتے۔سی آر ایس نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے ناقدین کو یقین تھا کہ وہ ’ہندو قوم پرست ایجنڈے‘ پر کام کررہی ہے تاکہ مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کردی جائے۔

خیال رہے کہ کانگریشنل ریسرچ سینٹر امریکی ایوانِ نمائندگان کا آزادانہ تحقیقی ونگ ہے جو امریکی قانون سازوں کے لیے وقتاً فوقتاً رپورٹس تیار کرتا ہے تاکہ وہ بڑے بین الاقوامی معاملات پر باخبر فیصلے کرسکیں۔فی الوقت امریکی ایوان میں 2 قراردادیں زیر التوا ہیں جو بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق پر سوال اٹھاتی ہیں، اس میں سے ایک بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پامیلا جیا پال نے پیش کی تھی جو نریندر مودی کی حکومت کو مسلمان مخالف پالیسز پر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

سی آر ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی دہلی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے کے حمایتی کشمیر کے مذاکراتی حل کے مخالف ہیں۔25 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے چین کی حمایت سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر 5 دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرنے کے لیے کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’بھارت اپنے آپ کو خطے کا رہنما ظاہر کرتا ہے جسے کسی مدد کی ضرورت نہیں‘ اور یہ چیز اسے کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی پیشکش قبول کرنے سے روکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…