بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے متعلق بیان ،وزیر مملکت علی محمد خان کا دفاع سے انکار، وفاقی وزیر کو کھری کھری سنا دیں

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا۔ علی محمد خان نے کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی لیڈروں کی ہمیشہ عزت کی اور ایسا ہی رویہ چا ہتے ہیں۔ گزشتہ30،35سال قومی خزانے کو لوٹا گیا ہم سے15ماہ کاحساب لے سکتے ہیں، نیب کی جانب سے کسی کیس کو

منطقی انجام تک نہ پہنچنا الگ بحث ہے، تاہم نیب اورحکومت کے گٹھ جوڑ کے دعوؤں کو مستردکرتا ہوں۔ نیب سے متعلق اپوزیشن کو اعتراض ہے تو سپریم کورٹ چلے جائیں، چینی آٹے بحران پر عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی۔واضح رہے 3روز قبل قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران عمر ایوب نے پیپلزپارٹی کی کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا تھا ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…