اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کراچی میں انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان کو جب ان کے انتقال کی خبر ملی تو وہ آبدیدہ ہو گئے، ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نعیم الحق کے انتقال سے نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے، نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔ وزیراعظم عمران خان
نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2 سال سے میں اسے حوصلے اور جرأت کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھ رہا تھا، آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نعیم الحق نے جب تک ہوسکا کابینہ میٹنگز میں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ان کی موت پر پارٹی کارکنان بھی رنجیدہ ہیں۔
In the last two years I saw him battle cancer with courage and optimism. Till the very end he was involved in Party affairs and attended cabinet meetings as long as he was able. His passing has left an irreplaceable void.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2020