ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف اجلاس کا کل سے آغاز ،پاکستان کوکسی بھی خطرناک فیصلے سے بچنے کیلئے کتنےووٹ درکارہیں؟جانئے

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے یا ستمبر تک کی مہلت دینے سے متعلق فیصلہ لینے کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پلینری اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل  سے شروع ہو گا جو 21 فروری تک جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اجلاس میں شریک 39 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل فیٹف تنظیم میں کسی بھی خطرناک فیصلے سے بچنے کیلئے 3 ووٹ درکار ہیں تاہم پاکستان کو ان کے مقابلے میں سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، گلف کو آپریشن کونسل، امریکہ، یورپی یونین کی سفارتی حمایت حاصل ہوگئی، توقع ہے سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، روس، سنگاپور، اٹلی، جاپان، فرانس، جرمنی، یونان، ارجنٹینا، آسٹریلیا کی حمایت ملنے کی صورت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا متفقہ فیصلہ ہو جائے گا۔وفاقی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد پیرس پہنچ گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ بھی شامل ہیں، وفد پیرس جائزہ مکمل ہونے تک قیام کرے گا، اجلاس میں اگر پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے اور کمپلا ئنٹ ممالک کی صف میں شامل کر لیا جائیگا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو پاکستان کے ذ مہ بقیہ 22 شرائط میں سے 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے ستمبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن د ئیے جانے کے امکانات ہیں۔بقیہ 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو مزید 2 جائزہ سیشن کا سامنا کرنے کا پابند کر دیا جائیگا جن میں پہلا فیٹف جائزہ جون 2020 میں اور دوسرا فیٹف جائزہ ستمبر 2020 میں مکمل کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…