اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے عمران خان کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک دانشمندی فہم و فراست سے چلتے ہیں کھلنڈرے پن سے نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدار کے نشے میں ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں،علاج پارلیمانی ’’مواخذے ٹیکہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ قومی ادارے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانا پاگل پن ہے،انتشار اور خلفشار پر
مبنی بیانیہ وزیراعظم عہدے کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے ادارے سے محاذ آرائی کا تاثر منفی سوچ کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم ہیلی کاپٹر ،مالم جبہ بلین ٹری، ہی آر ٹی میگا سیکنڈلز کے فیصلوں کی منتظر ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ ریفریسزز کے ملزمان سیاسی اور حکومتی چھتریوں کے زیر سایہ ہیں،گندم چینی بحران زمہ داران کو کلین چٹ دینا بدعنوانی کی سرپرستی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ کوئی شبہ نہیں مالیاتی کارٹلیز پی ٹی آئی حکومت کے شراکت دار ہیں۔