اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کر لی لانگ مارچ کر نے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ لانگ مارچ سے متعلق ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ احتجاجی تحریک کی قیادت ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کریں گے ۔ جبکہ دوسری جانب لیگی رہنما رانا مشہود نے بھی تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف احتجاجی
تحریک کی تصدیق کی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نااہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلا جائے ، اس حکومت کو بہت وقت دیدیا ہے مزید وقت نہیں دیں گے ۔ رانا مشہود نے کہا کہ یہ نا اہل لوگ کل کو یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ ہمیں وقت نہیں دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ، مارچ میں ہو گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت کا چہرہ بہت جلد قوم کےسامنے لائیں گے ۔