اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدرجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا، بچوں نے ترک صدر اور انکی اہلیہ کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خود گاڑی چلا ئی اور انہیں لیکر وزیر اعظم آفس پہنچے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل جمعہ دن گیارہ بجے کو ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے،ترک صدر مقامی ہوٹل میں بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہی ترک صدر سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان اورو زیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے،دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے،وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔یاد رہے کہ ترک صدر آخری مرتبہ 2016 میں اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا