منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایسا ’’الفاظ‘‘ کہے کہ پیپلز پارٹی والوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ، ہاتھا پائی ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ، بلاول جاتے جاتے بڑی دھمکی دے گئے

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے مسٹر10 پرسنٹ کے ذکر پر ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وفاقی وزیر کا گھیراؤ کرلیا ،پی پی اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی،پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھاکہ وفاقی وزیر عمر ایوب نے مسٹر10 پرسنٹ کا ذکر چھیڑ دیا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور ان کا گھیراؤ کرلیا اس پر وفاقی وزراءنے عمر ایوب کے اردگرد حصار بنا لیا،اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ کیاگیا اورایوب ڈکٹیٹرایوب ڈکٹیٹرکے نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاںپھاڑ دیں۔پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے عمر ایوب کے ڈائس پر ہاتھ بھی مارتے ہوئے کہا کہ ذاتیات پر نہ آوَ،وفاقی وزرا کی جانب سے روکنے پر آغا رفیع اللہ نے دیگر وزرا کو بھی دھکے مارے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کیسے چلاوَ گے؟،مشترکہ اجلاس چلا کر دکھاوَ۔کچھ دیر کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس رکا رہا جس کے بعد اب دوبارہ ایوان کی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…