اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر نکلنے والی ریلی پر گولیاں برسادیں ، ہر طرف بھگدڑ، متعدد افراد نشانہ بن گئے

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد( آن لائن ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچ کے خطرناک علاقے سے گزرتی ہوئی کار ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلی کا آغاز تیتری نوٹ سے ہوا تھا ۔

جو دھاڑ بازار میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی 36ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔مدارپور کے نزدیک مینڈلا کے مقام پر بھارتی فوج نے ریلی پر گولیاں برسائیں۔مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی اسنائپرز نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوئے’۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک 32 سالہ لقمان عزیز ہیں جنہیں گردن میں گولی لگی، 20 سالہ ارسلان صدیقی کو پشت پر گولی لگی اور راشد طالب کو بائیں بازو میں گولی لگی۔حکام کا کہنا تھا کہ ان میں سے لقمان اور ارسلان کو راولا کوٹ کے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم لقمان کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریلی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی ذیلی تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی تھی تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ متاثرین جموں و کشمیر کی پاکستان اور بھارت دونوں سے آزادی کا مطالبہ کرنے والی تنظیم کے کارکن تھے یا صرف حمایتی۔آزادی کی حمایتی دیگر تنظیموں اور گروہوں، بالخصوص جے کے ایل ایف اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کی جانب سے مقبول بٹ کی برسی منانے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر بھی ریلی اور مظاہرے کیے گئے۔مقبول بٹ کو بھارتی حکومت نے 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی مشہور تہاڑ جیل میں پھانسی کی سزا دے کر انہیں وہیں دفنا دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…