پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

معیشت کو کیسے سنبھالا جائے؟ عمران خان نے (ن) لیگ سے مدد مانگ لی ،اہم ترین رہنماکو وزیر اعظم سیکرٹریٹ بلا کر رائے سنی ،بڑے عہدے کی پیشکش کا امکان

datetime 11  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزوزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اکنامک ٹیم کے اجلاس میں ن لیگ کی گزشتہ حکومت کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوہارون اختر خان کی ملک کی مجموعی معیشت اور ٹیکس محصولات سے متعلق رائے سنی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی ٹیم کے منعقدہ اجلاس میں ہارون اختر خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا،ہارون اختر خان کو کسی بھی وقت وزیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو کے عہدے کی پیش کش کی جاسکتی ہے جس میں ان کی پسند کے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کا بھی امکان موجود ہے۔جب ہارون اختر خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں معیشت اور ٹیکس محصولات سے متعلق رائے دینے کیلئے بلایا تھا جس پر معاشی ٹیم کے اجلاس میں انہوں نے شرکت کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو بن کر حکومت میں شامل ہورہے ہیں ، تو انہوں نے جواب دیا اجلاس میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔یاد رہے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان اور ہارون اختر خان حقیقی بھائی ہیں لیکن دونوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سےہے، ہمایوں اختر خان نے گزشتہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا لیکن ہارون اختر مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے۔ تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر 2018 میں انہیں دہری شہریت کے سبب نااہل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…