چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ تنقید کی زد میں آنے والے جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے

11  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انہیں چینی کی قیمتوں میں اضافے سے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے کا کاشتکار کو براہ راست فائدہ ہو رہا ہے۔ حکومت چینی کی درآمد کو مفت کر دے تاکہ قیمتیں کنٹرول ہوں۔ امید ہے فروری میں ہی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2017-18ء میں ن لیگ نے 21 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی۔ گزشتہ سال اپریل میں بارش سے گندم کی 1.5 ملین ٹن فصل خراب ہوئی۔ اپریل، مئی اور جون میں صرف 70 ہزار ٹن گندم برآمد ہوئی تھی۔ ای سی سی نے جولائی میں گندم برآمد پر فوری پابندی لگا دی تھی۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں سے متعلق مس مینجمنٹ کا اعتراف کرتا ہوں۔ پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھنے کے خدشے پر بارڈر سیل کر دیا تھا جسے 48 گھنٹوں بعد کھولا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں روایتی طور پر 60 فیصد آٹا پنجاب سے جاتا ہے جبکہ بالائی سندھ بھی رحیم یار خان کے راستے پنجاب سے آٹا لیتا ہے۔ سپلائی رکنے سے صرف 6 روز تک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4 لاکھ ٹن گندم موجود تھی جبکہ 4 لاکھ ٹن پاسکو نے دی۔ پنجاب اور سندھ کو پاسکو سے ملنے والی گندم کی قیمتیں ایک ہی ہیں۔ آج پنجاب میں آٹا 40 روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ، پنجاب کے لیول پر آٹے کی قیمتیں کیوں نہیں لا رہا ؟ 18ویں ترمیم کے تحت زراعت اور خوراک کا محکمہ صوبوں کے پاس ہے۔ سندھ حکومت گندم کو فلور ملز تک نہیں پہنچا رہی۔ سندھ میں گندم بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہو گئی۔واضح رہے کہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر جہانگیر ترین کو ہی ہدف تنقید بنایا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…