اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا ہے کہ 27 فروری سے متعلق آئی ایس آئی نے حکومت پاکستان کو رپورٹ دی کہ بھارت نے 9 میزائل نصب کر لئے ہیں‘ حکومت نے ایک کے بدلے 3 میزائل مارنے کی ہدایت دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا
کہ آئی ایس آئی نے حکومت پاکستان کو رپورٹ دی کہ بھارت نے 9 میزائل نصب کر رکھے ہیں جس کے بعد پاکستان حکومت نے ایک میزائل حملے کے بدلے میں 3 میزائل مارنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے 27 فروری کو پاکستان نے بھارتی حملوں کو بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی طیارے گرا دیئے تھے اور پائلٹ کو گرفتار کر لیاتھا۔