پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

لال مسجد کا تنازع طول پکڑ گیا، مولانا عبدالعزیز نے جامع فریدیہ، جامع رشیدیہ اور جامع محمدیہ سے احتجاج کیلئے طلبا بھیجنے کا مطالبہ کیا تو جانتے ہیں آگے سے انہیں کیا جواب ملا؟

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ اور لال مسجد کے معزول خطیب مولانا عبدالعزیز کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کے ایک روز بعد بھی تنازع اپنی جگہ برقرار ،کشیدگی تیسرے روز میں داخل۔

ڈان نیوز کے مطابق آج بھی مولانا عبدالعزیز کی جانب سے اسلام آباد میں 3 اہم مدارس، جامع فریدیہ، جامع رشیدیہ اور جامع محمدیہ سے رابطہ کیا گیا تھا اور انہیں لال مسجد کے باہر احتجاج کے لیے طلبہ کی کثیر تعداد بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن مدارس نے طلبہ کو بھیجنے سے انکار کردیا۔اس حوالے سے جامع محمدیہ کے پرنسپل اور وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد کے سربراہ مولانا ظہور علوی نے علما کے وفد سے ملنے سے انکار کیا جبکہ ان کے بیٹے مولانا تنویر علوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ وفاق کی واضح پالیسی ہے کہ طلبہ صرف تعلیم حاصل کریں گے اور کسی بھی قسم کی سیاست اور دیگر اقدامات میں حصہ نہیں لیں گے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر  اس وقت تنازع کا آغاز ہوا تھا جب مولانا عبدالعزیز نے سرکاری مسجد میں داخل ہو کر اس کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے اور پولیس کی موجودگی میں ان کے حامیوں نے نعرے بازی کی۔ مولانا عبدالعزیز مسجد میں سینکڑوں طالبات کے ساتھ موجود ہیں جبکہ پولیس نے مسجد کو گھیر رکھا ہے اور احاطے کے باہر باڑ لگا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…