جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

اسد عمر بھی مہنگائی سے شدید پریشان ،عمران خان صورتحال کے ذمہ داروں کیخلاف کون سا سخت قدم اٹھانے والے ہیں ؟بتا دیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔کراچی کے علاقے لیاری میں فلاحی ادارے کی جانب سے تعمیر کردہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ہم ڈٹ کر سیاسی مقابلہ کرتے ہیں۔

لیاری تبدیلی کیلئے ووٹ تب دے گا جب چہرہ بھی تبدیلی والا نظرآئے، لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کے لئے لیاری سے امیدوار نہیں ملے گا، شکور شاہد نے لیاری سے الیکشن جیت کر دکھایا، عادم آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرادیئے۔اسد عمر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے، رواں ماہ وزیراعظم بڑے بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کراچی پر قبضہ کرنے نہیں آ رہے، ہمیں کراچی والوں سے عشق ہے، ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی ناراضی نہیں، دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کراچی سے جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کراچی کیلئے منصوبوں پر بات ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کوئی سیاست نہیں، عوامی خدمت کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، کے فور کا منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے، کے فور منصوبے سے متعلق رپورٹ سندھ کابینہ میں زیرغور ہے، سندھ کابینہ سے رپورٹ وفاقی کابینہ میں آئی تو یہ منصوبہ جلد سے جلد شروع کرائیں گے، کے فور منصوبے کا 50 فیصد حصہ وفاق سے دلوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…