جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،آٹا،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے قیمتوں کی کمی کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے کچھ بھی کرنا پڑے کرونگا،قیمتوں میں کمی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے،جن میں بنیاد ی اشیاء خریدنے کی سکت نہیں،حکو مت انہیں راشن دے گی،غریب کی بہتری کیلئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے ریوینیو حماد اظہر،جہانگیر ترین، شہباز گل،ثانیہ نشتر،وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹور نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی ریلیف کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی۔آٹا،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں،جن میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں۔وزیر اعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بھی اہم اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں،غریب کی بہتری کیلئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے۔وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹو ر کے چیئر مین کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں 800 فیصدتک اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…