آٹھ مقام(این این آئی) بھارتی فوج کی شاہکوٹ اور آٹھمقام سیکٹرز میں بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی، بجلی کا نظام درہم برہم اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچاجبکہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں،بھارتی فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر پیچھے کی طرف بھاگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں شاہکوٹ اور آٹھمقام سیکٹرز میں بھاری توپخانے کے گولہ باری کا سلسلہ شروع کیابھارتی توپوں کے گولے سیاحتی مقام کٹن اور کٹن شاہی کے مضافاتی علاقوں میں گرے جس سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام اور مضافاتی علاقوں راوٹہ شنگاں بگنہ پائین لالہ میں موٹار کے گولے داغے گئے ہیں۔ لالہ گاؤں میں منور جان زوجہ محمد شفیع زخمی ہو گئی ہے جس کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ لالہ میں سکول کے قریب شبیر ولد عبدالمجید کا مکان کا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ بگنہ پائین میں متعدد رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ہے بھارتی فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کے بنکرز کے قریب آگ لگنے سے بھی بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو ا ہے۔ رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا کشیدگی برقرار ہے۔ لوگ بنکرز میں محبوس ہو کررہ رہے گئے ہیں۔ کنڈل شاہی اور پلنگ کے مقامات پر بجلی کی لائنیں کٹنے سے ضلعی ہیڈکواٹر میں اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ محکمہ برقیات کے اہلکار بجلی کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔