اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،کوئی کسی کا وفادار نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سمیت اہم معاملات پر پی ٹی آئی کے ارکین اسمبلی میں بھی مختلف رائے رکھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا اندر ہی اندر کئی لوگوں کی کئی دوسرے لوگوں سے انڈر سٹینڈنگ ہو چکی ہے۔ چوہدری سرور نے 15 ارکارن پر مشتمل اپنا گروپ بنا لیا ہے جب کہ عثمان بزدار نے بھی اپنا گروپ بنا لیا ہے۔
ادھر بیس پچیس آدمی عمران خان کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں جو کہ ایم این اے ہیں۔منصوبہ یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی لا کر نیا وزیراعظم لایا جائے۔ہارون الرشید نے کہا کہ ان اراکین کو اختلافات یہ ہیں کہ مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے،دوسرا یہ کہ نواز شریف کو توسیع دی جائے اور تیسرا آپشن یہ ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جائے لیکن عمران خان تو یہ تینوں باتیں ماننے کو تیار نہیں ہیں۔وہ مریم کو نہیں جانے دیں گے،اگر عدالت بھیج دے تو وہ الگ بات ہے۔