پیپلز پارٹی کے بعد (ن) لیگ کا بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ ،جانتے ہیں سابق حکمران جماعت سے کون کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

8  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کے بعد 20 ملزمان نے بھی بریت کے لئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کیلئے قانونی ماہرین سے رابطے ہوئے ہیں۔لیگی رہنمائوں نے امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ

اور احسن بھون سے نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے پر مشاورت کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سکینڈل کیس میں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…