اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سے بچوں سے زیادتی وقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پاس ہونے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے۔
سپریم کورٹ 1994 میں سرعام پھانسی کوغیرآئینی قراردے چکی ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ سرعام پھانسی آئین کےساتھ شریعت کی بھی خلاف ورزی ہے، آئین وشریعت کیخلاف کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔