ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ سے 3سینئر ترین وزراء کی چھٹی؟ وزیراعظم عمران خان سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انصار عباسی کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ جہانگیر ترین کے بعد تین وفاقی وزراء جن وزیراعظم عمران خان کیساتھ قربتیں ختم ہو گئیں ہیں ، ان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اسد عمر شامل ہیں ۔ معروف اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ

اس بات کو یقین کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے تاہم ہمیں انصار عباسی کی خبر پر یقین کرنا پڑےگا۔ مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف بغاوت کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ یہی لوگ تھے اور عاطف خان گروپ میں بھی انہی لوگوں کا ہاتھ ملوث ہے ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا یہ بات ٹھیک بھی ہو سکتی ہے جبکہ غلط بھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکمران پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں، پنجاب ، سندھ اور کے پی کے ، تینوں صوبوں سے تحریک انصاف کے اندر لڑائیوں اور اختلافات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ۔ اس وقت تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا متبادل لیڈر شپ کوئی نہیں تاہم اتنے گھمبیر حالات میں حکومت چلانا مشکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…