اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد تک کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد تک کمی آئی ہے جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اس بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے ۔
جبکہ اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ خام تیل میں قیمتوں کی کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرتے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کا اعلان کر ے ۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو دیکھا جائے تو اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو پاکستان میں پٹرول 27 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔