جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے دھماکہ خیز پیشگوئی کر دی

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور اگر انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی، 11 دن میں پاکستان کو فتح کرلوں گا کے مودی کے بیا ن سے لگتا ہے اس نے دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی، اس کی ڈگری جعلی تھی ۔ میرپور آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس جلسے کا مقصد کشمیریوں کو ایک پیغام دینا ہیکہ کہ صرف آزاد کشمیر کے عوام نہیں سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے بہت اچھا وقت آنے والا ہے، مودی نے تکبر میں 5 اگست کو جو قدم اٹھایا، اس نے تکبر میں وہ غلطی کی جس کے بعد میں اللہ پر ایمان رکھ کر پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا، پانچ اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیر کا نام نہیں لیتا تھا، پاکستان کے سربراہ بھی اس کا نام نہیں لیتے تھے لیکن ان 6 مہینوں میں آج کشمیر دنیا کے سامنے آگیا، لیکن 5 اگست کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، امریکا اور برطانیہ میں کشمیر کا ایشو اٹھایا گیا، دنیا آج کشمیر کے لوگوں کے حالات جان گئی ہے، یورپی یونین کے 600 ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا 6 ماہ میں 3 مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا ذکر ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پوری کوشش کررہا ہے کہ خطے میں امن ہو، مودی نے ساری انتخابی مہم میں انتہا پسند بیانات دیئے، جب بھی کوئی لیڈر نفرت کی بنیاد پر ووٹ لیتا ہے تو بڑی تباہی ہوتی ہے، نریندرا مودی پاکستان مخالف مہم چلا کر بھاری اکثریت سے الیکشن جیتااس نے الیکشن تو جیت لیا مگر اس نے جو 5اگست والا اقدام اٹھا یا ہے ؎یہ اس کو لے ڈوبے گا، اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ جب میں کسی قوم کو برباد کرتا ہوں تو ان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہوں، مودی نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کردیئے، مجھے سخت تکلیف ہوتی ہے جب ہمارے درختوں کو شہید کیا جائے۔ ہم نے بھارتی طیارہ مار گرایا اور بھارت کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ پکڑ کرواپس کردیا تو مودی نے کہا پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کردیا ہے میں مو دی کو بتانا چاہتا ہو ں کہ ہم امن پسند قوم ہے مگر ہما ری امن کو خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے۔

انہو ں نے کہا کہ جس دن کرفیو اٹھے گا مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کا سمندر نکلے گا اور ایک ہی آواز آئے گی اور وہ آواز آزادی کی ہوگی، جس کے بعد مودی کے پاس کوئی راستہ نہیں رہے گا۔ مودی نے بیان دیا ہے کہ میں 11 دن میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، لگتا ہے اس نے دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی، اس کی ڈگری جعلی تھی کوئی انہیں دنیا کی تاریخ بتائے، دنیا کی طاقت ور فوج 19 سال سے افغانستان میں ہے ان کے بھی جنرلوں نے کہا تھا چند دنوں میں افغانستان کو فتح کرلیں گے مگر نہیں کرسکے،مودی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان پر حملہ کرکے بھارتی عوم کی توجہ ہٹا دے گا،

بھارت نے جس دن حملے کی غلطی کی یہاں 20 کروڑ پاکستانی بچہ بچہ آخری سانس تک لڑے گا، ہم مقابلہ کریں گے اور کرکے دکھائیں گے،، پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان آج وہ ملک ہے جو دنیا کے مسئلے حل کرتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ ایران اور سعودیہ میں لڑائی نہ ہو، کوشش کی کہ ٹینشن کم ہو،پاکستانی فوج نے دہشتگردی کے خلاف وہ جنگ جیتی ہے جو دنیا کی بڑی بڑی فوجیں نہیں کرسکیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے دعائیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، دنیا کو ہر جگہ بتائیں گے کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، کشمیر کے لوگوں کو کسی قسم کی مدد چاہیے ہو سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…