اسلام آباد ( آن لائن )رہنما مسلم لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے طورپر مریم نوازکوباہرجانے دینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے، مریم مستقل باہر نہیں رہیں گی،صرف والد کی تیمارداری کے لیے جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف
نے کہا کہ اگر ہمیں ڈیل کرنا ہوتی تو حکومت بچا لیتے اور نواز شریف کو سزائیں نہ ہو تیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں دوریوں پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی شکایت جائز ہے، مسلم لیگ نے مولانا فضل الرحمان کا اس طرح ساتھ نہیں دیا جیسا دینا چاہیے تھا۔