چوہدری شجاعت عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ ، کیا عمران خان کیلئے دعا کرینگے؟صحافی کے سوال پر جانتے ہیں ق لیگ کے صدر نے کیا جواب دیا؟

6  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر ،سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتحادیوں پر اعتماداور فسادیوں سے دور رہیں،اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔

عمران خان کو ’’ٹیںکا درس ‘‘دینے والے اتحادیوں سے محبت اور فسادیوں سے دوری کا سبق دیں ۔ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا،اس پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالی نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشا اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمرے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کیلئے بھی دعا کریں گے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالی عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے، ان لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ دعا کی درخواست کی ،خانہ کعبہ کے اندر بھی ہمیشہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…