پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب کی دورہ ملائیشیا پر ناراضگی ،عمران خان نے بھی دو ٹوک پیغام دیدیا

datetime 5  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماعطاء اللہ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا پر سعودی عرب کو خدشات تھے

کہ کوالالمپور سمٹ کو او آئی سی کے متبادل مسلم ممالک کی نمائندگی کے لئے لایا جا رہا ہے ۔جس کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیا جس میں ترکی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عطاء اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم اپنے دوست ملک سعودی عرب کو ناراض نہ کریں ۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ۔ وزیراعظم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ممالک کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے۔عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات پر بھی وزیراعظم نے مثبت کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز ملائیشیا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…