پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،حکومت کے زیر ملکیت کتنے اداروں اور جائیدادوں کی اوپن نیلامی کی اجازت دیدی گئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے زیر ملکیت 27 اداروں اور جائیدادوں کی اوپن نیلامی کی اجازت دے دی گئی۔وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے حکومتی اداروں اور جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے غیر پیداواری زمین اور اثاثوں کی نیلامی کے فیصلہ پر پیش رفت کرتے ہوئے 27 حکومتی اداروں و جائیدادوں کی اوپن نیلامی کی اجازت دی گئی۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی اوپن نیلامی کی اجازت دینے اور اوپن بڈنگ پروسیجر اور مختلف حکومتی اداروں کی 27 غیر پیداواری زمینوں و اثاثوں کی مجموعی طور پر 6 ارب 62 کروڑ روپے ریزرو پرائس مقرر کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن کمیٹی، بین الوزارتی کمیٹی اور نجکاری کمیشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نجکاری کمیشن حکام نے بتایا کہ 27 حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی اوپن نیلامی کا عمل اپریل 2020ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…