اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

مکہ میں مقیم پاکستانی نا اہل حکومت سے نجات کے لیے حرم میں خصوصی دعا کیا کریں، مولانا فضل الرحمان نے اپیل کردی

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

مکہ(آن لائن )پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے ،غریب کا جینا عذاب بن گیا ہے ،حکومت نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں ہے، عوام بددعائیں دینے پر مجبور ہیں، مکہ میں مقیم پاکستانی نا اہل حکومت سے نجات کے لیے حرم میں خصوصی دعا کیا کریں، ہم نے جو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کی ہے وہ انشا اللہ کامیابی طرف جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مکہ میں تقریب سے خطاب میں کیا ۔جمعیت علما اسلام ف مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام مقامی ھوٹل میں مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے تمام شہروں سے پارٹی زمہ دران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب کی صدارت قاری محمد الیاس اور قاری شوکت نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے حکومت ہٹانے کے لیے دھرنے کے زریعہ جو تحریک شروع کی ہے وہ جاری ہے تحریکیں سمندر ہوتی ہیں جن میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے ہم نے جدوجہد جاری رکھنی ہے اور جو لوگ ہمارے دھرنے کا مذاق اڑاتے تھے کہ یہ شر پسند ہیں ہم نے مکمل پرامن لاکھوں کی عوام پر مشتمل کامیاب دھرنا دیکر ثابت کیا ہے ہم پرامن لوگ ہیں ۔پاکستان کی ترقی میں اوورسیز کا سب سے زیادہ کردار ہے، تقریب سے متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانااسد محمود، مشہور شاعر سید سلمان گیلانی، خلیل سارنگزء سابق وزیر بلوچستان، انجینئر عبدالصبور جنرل سیکرٹری جمعیت شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت قاری شوکت نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…