بیجنگ، اسلام آباد (این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کرونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چین کی حکومت نے نئے قسم کی وائرس کرونا کی کھوج لگا لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس چین میں تیزی سے پھیل رہا ہے،کرونا وائرس کا علاج مشکل اور طویل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کرونا وائرس کاشکار نہیں ہوا،پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے
رابطہ میں ہے،چینی حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وائرس کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی حکومت نے وائرس سے متعلق ہدایات جاری کر رکھی ہیں،چین میں موجود پاکستانی شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر مت نکلیں۔دریں اثنا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔