ترکی میں زلزلہ ، آرمی چیف نے زبردست پیشکش کردی

25  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی( آن لائن )ترکی میں زلزلے کے متاثرین اسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان متاثرین کے لئے امداد کرنے کو تیار ہے پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں جو کہ فوری کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں 7 شدت کا زلزلے آیا ہے، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریبا 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ آخری اطلاعات تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ ۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔ پہلے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اظہار یکجہتی کی گئی تھی لیکن اب آرمی چیف کی جانب سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امداد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…