جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

کرتارپور کوریڈور بنانے میں جنرل باجوہ کی جپھی نے جو کام کیا وہ ماضی کی حکومتیں نہ کر سکیں، اگر پرویز مشرف اس کام میں سپورٹ نہ کرتے تو یہ کبھی یہاں  تک نہ پہنچتا ، چودھری پرویز الہی نے برسوں بعد اہم ترین انکشاف کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کاچرچارہا ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کریڈٹ ہے جو انہیں ملنا چاہئے،سپیکر نے صوبائی وزرا ء کو پنجاب اسمبلی کے ہاسٹل کے کمرے فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمرے خالی نہ کیے گئے

تو ٹرکوں سے ان کا سامان اٹھایا جائے،وزراء کو جب گھر مل چکے ہیں تو کمروں پر قبضہ کیوں کررکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت تین بجے کی بجائے ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری اسمبلی نے سپیکر کی اجازت سے میاں شفیع محمد، محمد عبداللہ وڑائچ، سردار اویس دریشک اور کاشف محمود پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔اجلاس میںسپیکر نے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اقلیتی رکن رمیش سنگھ اروڑا سے رکنیت کا حلف لیا ۔حکومتی رکن مہندر پال سنگھ نے رمیش سنگھ اروڑا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکھ قوم کوبھی مبارک دوں گا کہ ایک اور سکھ رکن ایوان میں آیا ہے ۔کرتار پور کوریڈور کاآغاز عمران خان نے کیا جس پر پوری دنیا نے تعریف کی جس پر سپیکر پرویز الٰہی نے کہا کہ کرتارپور راہداری میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کریڈٹ ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارتِ اعلیٰ کے دور میں سکھوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کو ترجیح دی گئی اور ان تک رسائی کیلئے ڈبل سڑکیں تعمیر کی گئیں، ننکانہ صاحب کو ترقی دی اور ضلع بنایا جبکہ واہگہ سے ننکانہ تک ڈبل سڑک بنائی گئی، لاہور سے بذریعہ نارووال کرتارپور تک سڑک میں توسیع کی، اگر پرویزمشرف سپورٹ نہ کرتے تو شاید یہ سارے کام نہ ہوتے۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کرتارپور کوریڈور بنانے میں جنرل باجوہ کی جپھی نے جو کام کیا وہ ماضی کی حکومتیں نہ کر سکیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور بنانے میں ذاتی دلچسپی لی اور اس کی تعمیر کے دوران دس سے زائد بار دورہ کر کے ذاتی طور پر کام کا معائنہ کرتے رہے۔ سپیکر نے حکومتی رکن کو کہا کہ اگر آپ کو کرتارپور سمیت کسی بھی بات کاکچھ پتہ نہ ہوتو

بات نہیں کرتے اور انہیں بٹھا دیا۔ اجلاس میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں متعلقہ صوبائی وزیر میاں تیمور نے سوالات کے جوابات دئیے ۔رانا مشہود احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے وزرا ء موجودہ صورتحال پر کہانی کچھ اور بتا رہے ہوتے ہیں۔ عظمی بخاری نے آٹے کا مسئلہ بتایا اور ایک تماشہ کھڑا کرکے آٹے کا ٹرک ان کے گھر کے باہر کھڑا کر دیاگیا،کس کے احکامات اور حکومتی خرچے پر عظمی بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ٹرک لیجایاگیا ،یہ استحقاق کے زمرے میں آتا ہے اور مقدمہ بنتاہے ۔سپیکر نے کہا کہ آٹا کھائو یہ کوئی بری بات نہیں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…